ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اراضی چوروں کا ساتھ دینے والے افسران پر فوجداری مقدمہ: اسپیکر

اراضی چوروں کا ساتھ دینے والے افسران پر فوجداری مقدمہ: اسپیکر

Thu, 08 Sep 2016 13:26:24    S.O. News Service

بنگلورو۔7؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر بنگلور میں تالابوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے اراضی چوروں اور ان کا ساتھ دینے والے افسران پر فوجداری مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیجنے کی ایوان کمیٹی کی طرف سے حکومت کو سفارش کی جائے گی۔اس سلسلے میں کمیٹی حکومت کو اپنی قطعی رپورٹ سفارشات سمیت ستمبر کے اختتام تک پیش کردے گی، یہ بات آج ریاستی اسمبلی اسپیکر اور کمیٹی کے چیرمین کے بی کولیواڈ نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں خلاصہ کیا گیا ہے کہ کس کس نے تالابوں پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے، اور ان کا ساتھ کن سرکاری افسران نے دیا ہے، ان تمام کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی رپورٹ میں شامل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تالابوں پر غیر قانونی قبضوں کے متعلق کمیٹی نے پانچ تا چھ ہزار صفحات پر مشتمل معلومات یکجا کی ہیں، ان میں سے چند معلومات حساس بھی ہیں۔ ان تمام کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام تفصیلات کو یکجا کرنے کے بعد دسمبر کے اختتام تک کمیٹی حکومت کو اپنی قطعی رپورٹ پیش کردے گی۔


Share: